• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہبازشریف قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد( طاہر خلیل)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں شہباز شریف کوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر قرار دیدیا گیا، جس کا قومی اسمبلی نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کو اپوزیشن کی حمایت مل گئی ہے۔ پی پی پی اور ایم ایم اے سمیت متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی کو خط بھی لکھا۔جس میں پیپلزپارٹی سمیت سب نے شہبازشریف کی حمایت کا اعلان کیا۔ جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے شہبازشریف کواپوزیشن لیڈر ڈکلیئر قرار دیتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے اپنی اپوزیشن اتحادی جماعت مسلم لیگ(ن) سے رابطہ کیا ہے۔ جس میں پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن سے صدارتی امیدوار اعتزاز احسن کیلئے حمایت مانگ لی ہے۔اب اپوز یشن اتحاد میں ایک بار پھر اختلافات ختم ہونے سے مضبوطی آسکتی ہے۔

تازہ ترین