• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عرفات میںکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے شہری دفاع فورس چاق و چوبند

منی( شاہد نعیم)رواں برس بھی متعلقہ ادارے حج سیزن کے دوران سکیورٹی سے متعلق خدمات انجام دینے میں شب و روز مصروفِ عمل ہیں تا کہ حجاج کرام مکمل امن ، سکون اور سلامتی کے ساتھ سہولت سے اپنے مناسک ادا کر سکیں، اس موقع پر سعودی اسکاؤٹس کے نوجوان بھی بڑی تعداد میں رضاکارانہ طور پر مقامات مقدسہ میں مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں، سعودی شہری دفاع کی فورس عرفات میں لاکھوں حجاج کرام کے درمیان کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح چاق و چوبند اور تیار ہے، اس دوران شہری دفاع ٹیمیں عرفات میں صورت حال کو نظر میں رکھنے کے واسطے گشت میں مصروف ہیں، اس کے علاوہ فائر بریگیڈ کے عملے کے پاس باریک بینی سے تیار کیے گئے عرفات کے نقشے ہیں تاکہ کسی بھی مقام پر آگ لگنے کی صورت میں فوری امدادی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
تازہ ترین