• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اجرک کو طالبات کے یونیفارم کا حصہ بنانیکا نوٹیفکیشن منسوخ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹوریٹ اسکولز ایجوکیشن حکومت سندھ نے اجرک کو نویں سے بارہویں جماعت تک کی طالبات کے یونیفارم کا حصہ بنانے کا اعلامیہ منسوخ کر دیا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن غلام سرور ملاح نے سترہ اگست کو ایک اعلامیہ جاری کیا تھا جس میں اجرک کو سرکاری اسکولوں کی نویں سے بارہویں جماعت تک کی طالبات کے یونیفارم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا ۔اس ضمن میں تعلقہ ایجوکیشن آفیسر صدف اکبر میمن کو ترجمان مقرر کرتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ وہ اسکولوں کا دورہ کریں اس اعلان کا نفاذ کریں گے اور رپورٹ پیش کریں تاہم پیر کو اس اعلامیے کو منسوخ کر دیا گیا۔
تازہ ترین