• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی زبان میں بولنے والے افراد کے جھوٹ بولنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے، تحقیق

کراچی (نیوز ڈیسک) ایک نئی تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ غیر ملکی زبان میں گفتگو کرنے والے افراد کی جانب سے جھوٹ بولنے کا امکان انتہائی حد تک کم ہو جاتا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غیر ملکی زبان بولنے سے جھوٹ بولنے کا امکان بہت زیادہ حد تک کم ہو جاتا ہے۔ تحقیق کے دوران، انگریزی، ہسپانوی، عبرانی اور کوریائی زبان بولنے والے مقامی افراد کو ڈائس گیم کھیلنے کیلئے مدعو کیا گیا جس میں انہیں بتائے جانے والے اعداد کے مطابق رقم ادا کی گئی۔ ایسے شرکاء جنہوں نے غیر ملکی زبان کا سہارا لیا انہوں نے انتہائی کم حد تک دھوکا دیا جبکہ مقامی زبان استعمال کرنے والوں نے زیادہ دھوکا دیا۔
تازہ ترین