• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے متمنی ہیں، امریکا

جنوب اور وسط ایشیا کے لیے امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے متمنی ہیں اور افغانستان میں استحکام کو بڑھانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایلس ویلزنے کہا کہ پاکستان اور افغانستان باہمی تعلقات بہتر بنانے کے لیے کئی ماہ سے کوشش کررہے ہیں، پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

ایلس ویلز نے مزید کہا کہ ہم نے تشویش ظاہر کی ہے کہ دہشت گرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہیں انجوائے کررہے ہیں جس وجہ سے ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ان تنظیموں کے خلاف مزید کارروائی کرے، وقت آگیا ہے کہ تمام فریق مذاکرات کی میز پر آئیں، چاہتے ہیں پاکستان بھی اسی پیغام کو تقویت دے۔

امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیل دے۔

تازہ ترین