طالبان نے افغان حکومت کی جانب سے مشروط جنگ بندی کا اعلان مسترد کر دیا، امریکا کا کہنا ہے کہ طالبان سے براہ راست بات چیت نہیں کریں گے۔
طالبان کےسپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ نے افغان صدر اشرف غنی کی جنگ بندی کی پیشکش یہ کہہ کر مسترد کردی کہ پہلی جنگ بندی سے صرف امریکی فورسز کو فائدہ ہوا تھا۔
طالبان کا موقف ہے کہ جنگ بندی سے امریکی فورسز کو افغانستان میں قیام بڑھانے کا موقع ملے گا۔