• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب، خلیجی و دیگر ممالک میں آج عید الاضحیٰ

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا ر ہی ہے، مسجد الحرام میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی عید الاضحی کی نماز ادا کردی گئی ۔

انڈونیشیا ،ملائیشیا ،جاپان،افغانستان ،برطانیہ سمیت یورپی ملکوں میں آج عید منائی جا رہی ہے ،امریکا میں بعض آج اور زیادہ تر کل عید منائیں گے۔

متحدہ عرب امارات میں بھی شہری آج عید قربان منا رہے ہیں،نماز عید کے بعد قربانی کیلئے لوگوں نے ذبح خانوں کا رخ کرلیا ہے۔

برطانیہ سمیت یورپی ممالک میں پاکستانی کمیونٹی کی اکثریت آج عید منا رہی ہے، مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے۔

امریکا میں عیدالاضحی کے معاملے پر مسلم کمیونٹی تقسیم ہوگئی ہےجہاں کچھ لوگ آج عید الاضحی منارہے ہیں جبکہ زیادہ تربدھ کوعید قرباں منائیں گے۔

دیگر مسلم ملکوں انڈونیشیا، ملائیشیا،جاپان اور افغانستان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، بنگلادیش میں کل پاکستان کے ساتھ عید قرباں منائی جائے گی۔

تازہ ترین