• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے لاہور میں پارٹی اجلاس طلب کرلیا

صدر مسلم لیگ ن محمد شہباز شریف نے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں آج پارٹی کا اہم اجلاس طلب کر لیا ۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف اجلاس کی صدارت کریں گے ، ان کے علاوہ اجلاس میں مہتاب عباسی، امیر مقام، قادر بلوچ ، سعد رفیق ، رانا تنویر، خرم دستگیر اور ایاز صادق بھی شریک ہوں گے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق غور کیا جائے گا ۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں صدارتی انتخابات سمیت دیگر امور پر بات چیت ہوگی۔

تازہ ترین