• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

 بلندیوں پر جانا چاہتے ہیں تو… رشتوں سے تعلق نہ توڑیں

بیٹا والد کو غور سے پتنگ اُڑاتے دیکھ رہا تھا،کہنے لگا بابا یہ دھاگے کی وجہ سے یہ مزید اوپر نہیں جارہی، کیا ہم اسے توڑ دیں۔

والد نے دھاگہ توڑدیاتو تھوڑا سا اوپر گئی ،پھرلہراکر نیچے آئی اور دور کہیں جاکر گر گئی تب والد نے بیٹےکو سمجھایابیٹا زندگی میں ہم جس اونچائی پر ہیں،ہمیں اکثر لگتا ہے کہ کچھ چیزیں جن سے ہم بندھے ہوئے ہیں اوپر جانے سے روک رہی ہیں، جیسےگھر ،والدین، خاندان ،رشتےہم ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں اصل میں یہی وہ دھاگے ہیں جو ہمیں بلندیوں پر سنبھالے رکھتے ہیں۔ان کے بغیر ہم ایک بارتو اوپر جائیں گے،پھر ہمارا وہی حشر ہوگا جو بن دھاگے کی پتنگ کا ہوا’’لہٰذا اگر تم زندگی میں بلندیوںپر رہنا چاہو تو کبھی ان دھاگوں سے تعلق مت توڑنا‘‘

آج کل ہمارے نوجوان گھر ،والدین،رشتے داروں سے دور ہوتے جارہے ہیں،اُنہیں یہ علم نہیں کہ ایسا کر کےوہ ان سے نہیں خود سے دور ہورہے ہیں،اس لئے اُن کے مقام رتبے کو سمجھیں۔سب کی عزت کرکے ہی بلندیوںپر پہنچ سکتے ہیں۔

تازہ ترین