آپ آف لائن ہیں
ویب ڈیسک
ویب ڈیسک | 21 اگست ، 2018

پکچر گیلری: دنیا بھر میں عید الاضحیٰ کے خوبصورت مناظر

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا ر ہی ہے۔


مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت سعودی عرب کے دیگر شہروں میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں حاجیوں سمیت لاکھوں افراد نے نماز عید ادا کی۔


مسجد الحرام میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع ہوا، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں بھی عید الاضحی کی نماز ادا کردی گئی ۔

یورپ، امریکا، انڈونیشیا، جاپان، افغانستان میں بھی لوگوں نے نماز عید کے خصوصی اجتماعات منعقد کیے۔




برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ممالک میں آج عید منائی جارہی ہے، امریکا کی کچھ ریاستوں میں عید منارہے ہیں جبکہ کچھ لوگ کل عید منائیں گے۔





عوام سنت ابراہیمی کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کررہے ہیں ۔




دیگر مسلم ملکوں انڈونیشیا، ملائیشیا،جاپان اور افغانستان میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے، بنگلادیش میں کل پاکستان کے ساتھ عید قرباں منائی جائے گی۔