• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

نک جونس نے پریانکا کے لئے گانا گایا ،ویڈیو منظرِعام آگئی



بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکارنک جونس کی منگنی میڈیا کی توجہ کا خاص مرکز بنی رہی جبکہ حال ہی میں منظرِعام پر آنیوالی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پریانکا نے مہمانوں کے سامنے اچانک نِک جونس سے کہا کہ وہ ان کے لئے گانا گائیں ۔

نک نے اپنے والدین اور مہمانوں کے سامنے پریانکا کے لئے گانا سنا نا شروع کیا اور سننے والے جھومنے پر مجبور ہو گئے۔

پریانکا بھی نِک کی آواز پر داد دئیے بغیرنہ رہ پائیں جبکہ نِک کے والد یہ یادگار مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے دکھائی دئیے ۔

یاد رہے کہ پریانکا چوپڑا کی منگنی امریکی گلوکار اور ان کے قریبی دوست نک جونس کے ساتھ ممبئی میں ان کی رہاش گاہ پر بھارت کے روایتی رسم و رواج کے ساتھ ہو ئی ۔منگنی کی تقریب میں صرف ان کے رشتہ دار اور قریبی دوست شریک ہوئے تھے ۔

دولہا نک جونس اوردلہن پریانکا چوپڑا نے روایتی لباس پہن رکھا تھا، پریانکا نے پیلے رنگ کا جوڑا ور نک جونس نے کرتا پاجاما پہنا تھا ۔


تازہ ترین
تازہ ترین