• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عید گاہ اور صدارتی محل پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا،سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کابل میں حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدارتی محل کے نزدیک حملہ اس وقت ہوا جب اشرف غنی عید کے موقع پر تقریر کررہے تھے ،دھماکوں کے باوجود انہوں نے تقریر نہ روکی ۔

راکٹ حملے ڈپلومیٹک انکلیو اور صدارتی محل کے نزدیک کئے گئے جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کردہشت گردوں کے خلاف کلیئرنگ آپریشن شروع کردیا۔

افغان فورسز نے جوابی کارروائی کی اور 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ، حملوں میں ممکنہ طور پر دو گاڑیاں استعمال کی گئیں ۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں نے عید کے دن 4 مختلف علاقوں میں راکٹ حملے کئے جن میں صدارتی محل اور عیدگاہ بھی شامل ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے کابل میں ہونے والے راکٹوں حملوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

تازہ ترین