• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’خبردار! گائے کی قربانی مت کرنا‘ بھارت میں مساجد سے اعلان


بھارت میں تھانیدار کی موجودگی میں مساجد سے ’خبردار !گائے کی قربانی مت کرنا ‘جیسے اعلانات کرائے جانےلگے ہیں۔

ہندو انتہاپسند حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت میں مسلمانوں کے مقدس مذہبی تہوار عیدالاضحی پر گائے کی قربانی پر پابندی عائد ہے اور اس حوالے سے مساجد سے اعلانات کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سامنے آنے والی ویڈیو میں پولیس اہلکار کی موجودگی میں ایک مسلمان لائوڈ اسپیکر پر’ گائے کی قربانی ‘سے روکنے کا اعلان کررہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اترپردیش جس کے وزیراعلیٰ ہندو انتہا پسند یوگی ادیتا ناتھ ہیں،ان کی حکومت نے عید الاضحی کے موقع پر کھلے مقامات پر قربانی پر مکمل پابندی عائد کرنے کا اعلان کررکھا ہے ۔

ادیتا ناتھ نے اس حوالے سے پولیس کو خصوصی ہدایات دی ہیں کہ خلاف ورزی کرنے والے کو گرفتار کیا جائے۔بھارت میں یو پی حکومت کے اعلان کو مسلمانوں کی مذہبی آزادی پر حملہ قرار دیا جارہا ہے۔

یوپی حکومت کے ڈپٹی وزیراعلیٰ نے ریاستی حکومت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یوگی ادیتا ناتھ کے فیصلے کا مقصد تہوار کو پرامن طریقے سے منایا جانا ہے ۔

بھارت میںاس سے قبل گھر میں گائے کا گوشت رکھنے ،گائے ذبح کرنے اور گائے کو ٹرک میں لے جانے پر بھی مسلمانوں کو قتل کیا جاتا رہا ہے ۔

تازہ ترین