پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ فلم میں رول سلمان خان جیسا اور ہیروئن کترینا کیف ہو تو کروں گا۔
جیونیوز کے پروگرام اسکور میں اظہار خیال کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ اگر انہیں فلم میں کام کرنے کا موقع ملا تو سلمان خان کی فلم’ دبنگ‘ جیسا رول کرنا چاہیں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی فلم کی ہیروئن کترینا کیف ہوں۔