سابق بھارتی کرکٹر اور بھارتی پنجاب کے وزیر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ واجپائی اور نریندر مودی پاکستان گئے کیا وہ دونوں بھارت مخالف تھے ؟
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی حلف برداری میں شرکت کے بعد بھارت پہنچنے پر تنقید اور مقدمات کی زد میں آنے والے نوجوت سنگھ سدھو نے بھارتی میڈیا سے سادہ سا سوال کرڈالا۔
انہوں نے کہا کہ واجپائی پاکستان گئے تو کارگل کا سانحہ ہوا،نریندر مودی لاہور گئے تو پٹھان کوٹ کا واقعہ ہوگیا ،تو اس کا مطلب ہے کہ وہ دونوں بھارت مخالف تھے ؟
نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ عمران خان امن کی بات کرتے ہیں تو میں ان پر یقین رکھتا ہوں،پاکستانی آرمی چیف نےگرونانک کی تقریب میں سرحدیں کھولنےکی بات کی۔
ان کا مزید کہناتھاکہ پاکستانی آرمی چیف سےملنا مکمل جذباتی عمل تھا،میں عمران خان کےدوست کی حیثیت سےپاکستان گیاتھا۔