• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے سدھو کی پاکستان آمد کو سراہا

پاکستان کرکٹ ٹیم کےسابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کو برداشت کا پیغام پھیلانے کی ضرورت ہے اور اس طرح کے اقدامات ہی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کم کرنے کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 2 سابق کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کی پاکستان آمد کو سراہا اور کہا کہ صرف امن ہی ایسا راستہ ہے جس پر چل کر دونوں ممالک آگے بڑھ سکتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے پیغام میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہےکہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریب حلف برداری میں نوجوت سنگھ سدھو کو دیکھ کر اچھا لگا، مجھے اُمید ہے کہ سدھو کے اس عمل کو دل سے تسلیم کیا جائے گا۔

دوسری جانب سابق قومی کپتان اور آل رائونڈر محمد حفیظ نے بھی سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں سدھو کی پاکستان آمد کو سراہا اور کہا کہ وہ انسانیت کے لیے امن اور عزت کا پیغام لائے، پورا پاکستان سدھو کے مختصر قیام سے لطف اندوز ہوا۔

محمد حفیظ نےمزید کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی عزت اور بہتر دُنیا کے قیام کے لیے مل کر کا م کرنا چاہئے۔ 

تازہ ترین