• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاست بہار کے گورنر ستیہ پال مقبوضہ کشمیر کے نئے گورنر مقرر

لاہور( خالد محمود خالد)بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں گورنر این این ووہرہ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے اور ریاست بہار کے گورنر ستیہ پال ملک کو کشمیر کا نیا گورنر مقرر کر دیاہے۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں اس وقت گورنر راج ہے اور انتظامی امور کے حوالے سے گورنر کا کردار بے حد اہم ہے۔ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق اس وقت کشمیر میں کسی بھی اہم عہدے پر فائز شخصیت کی تبدیلی کشمیر میں پہلے سے خراب حالات کو مزید خراب کر سکتے ہیں جب کہ تبدیل کئے گئے گورنر این این ووہر ایک تجربہ کار بیوروکریٹ تھے اور حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے گورنر کی تبدیلی کو حیرانی سے دیکھ رہے ہیں اور ان کے لئے ایک بڑا سرپرائز بھی ہے۔ان کا خیال ہے کہ کشمیر کے حالات صرف ایسا گورنر ٹھیک کر سکتا ہے جو یا تو انتظامی امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھتا ہو یا پھر وہ ریٹائرڈ فوجی ہو۔ لیکن سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ستیہ پال ملک کشمیر کے حالات کی بہتری میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔
تازہ ترین