• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلوی وزیراعظم تحریک عدم اعتماد سے بچ گئے

کینبرا (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے وزیراعظم میلکم ٹرن بُل کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہو گئی ہے۔ وزیراعظم کے خلاف یہ تحریک اپوزیشن لیبر پارٹی کے رہنما بِل شارٹن نے پیش کی تھی۔ پارلیمنٹ میں وزیراعظم کو 76 ووٹ ملے اور تحریک کی حمایت میں 67 اراکین نے ووٹ ڈالا۔ اُدھر قدامت پسند لبرل پارٹی کے اجلاس میں ملکی وزیرداخلہ پیٹر ڈَٹن کو قیادت کے حصول میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل میں ٹرن بُل کو 48 اور ڈَٹن کو 35 ووٹ ملے۔ ٹرن بُل کی شکست کی صورت میں قبل از وقت الیکشن کی راہ ہموار ہو جاتی۔
تازہ ترین