• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان کیلئے290ارب یورو کا خصوصی امدادی پروگرام مکمل

برسلز (نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے مالی مشکلات کے شکار ملک یونان کے لیے خصوصی مالی امداد کے بیل آئوٹ پروگرام کی تکمیل کا خیرمقدم کیا۔ یونین نے توقع ظاہر کی کہ اب یونان میں ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔ یورپی یونین کے مالیاتی امور کے کمشنر پیئر موسکوویسی نے کہا کہ ابھی ہمیں یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ بیل آئوٹ پیکج پورا ہونے پر یونان کے حالات سدھر گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یونان کو سادگی اپنانا چاہیے، تاکہ یورپ ایتھنز کے ساتھ تعاون کرے۔ واضح رہے کہ یونان کو کئی بیل آئوٹ پیکچز کے تحت300ارب ڈالر کے برابر امداد دی جاچکی ہے۔
تازہ ترین