• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحیٰ کےموقع پر185 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ 2018 کے موقع پر کرنسی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے 16 فیلڈ دفاتر کے ذریعے 185 ارب روپے کے نئے نوٹ جاری کیے، جبکہ گزشتہ برس عیدالاضحیٰ پر 168ارب روپے جاری کیے تھے۔اعلامیہ کے مطابق عوام الناس اور کھاتے داروں میں تقسیم کرنے کی غرض سے جاری کردہ کُل کرنسی نوٹوں میں سے 12 ارب روپے کے کم مالیت کے (100 روپے تک) کرنسی نوٹ کمرشل بینکوں کو جاری کیے گئے۔

تازہ ترین