• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینارکا 28 اگست سے آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ساؤتھ افریقہ میں 25 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انوسٹمنٹ سیمینار 28اگست کو شروع ہو گا جو31اگست تک جاری رہے گا۔ پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ سیمینار میں پاکستان کے مختلف محکمہ جات سے30سے زیادہ اعلی افسران مندوبین کے طور پر شرکت کریں گے، پاکستان ساؤتھ افریقہ کامرس فورم کے چیئرمین محمد رفیق میمن نے کہا کہ اس نمائش اور سیمینار کے انعقاد کے لئے ساؤتھ افریقہ میں موجود پاکستانی تاجروں اور صنعت کاروں نے اہم کردار ادا کیا ہے، اتنی بڑی تجارتی نمائش پر پاکستان کے کوئی وسائل خرچ نہیں ہو رہے بلکہ پاکستان ساؤتھ افریقہ کامرس فورم کی درخواست پر ساوتھ افریقن حکومت اس سیمینار کو اسپانسر کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اس سیمینار میں25سال میں پہلی مرتبہ دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، وزارت کامرس اینڈ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اور دیگر تجارتی اداروں کے اعلی حکام ایک چھت تلے چار دن تک موجود رہیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ اوراپنی مصنوعات کو ایک دوسرے ممالک میں ایکسپورٹ امپورٹ کے بارے میں غور کریں گے جبکہ ایم او یو پر دستخط ہونگے ، رفیق میمن نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں،پاکستان کی ٹیکسٹائل، ایگریکلچر، اسپورٹس، معدنی وسائل اور آئی ٹی کی مصنوعات کی ساؤتھ افریقہ میں ضرورت ہے۔
تازہ ترین