• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کئے جائیں گے، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے جو ہمیں قربانی، بھائی چارے، محبت اور اخوت کا درس دیتا ہے، مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں اس عید کے موقع پر قربانی کرتے ہیں توقع ہے کہ کراچی میں 20 لاکھ سے زائد جانور قربان کئے جائیں گے، میئرنے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قربانی کی آلائشیں مقررہ جگہ پر ڈالیں تاکہ وہاں سے متعلقہ عملہ ان آلائشوں کو اٹھا کر لینڈ فل سائٹ تک پہنچا سکے، انہوں نے کہا کہ گو کہ یہ ذمہ داری بلدیہ عظمیٰ کراچی کی نہیں ہے تاہم شہر کی صفائی ستھرائی اور آلائشیں اٹھا کر ٹھکانے لگانے کے لئے ہم سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشنز کے ساتھ ہیں اور جہاں بھی انہیں ضرورت ہوئی ان سے تعاون کیا جائے گا۔

تازہ ترین