• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم بتی گل میٹر چالو کیلئےعاطف اسلم کی آواز میں گانےنے دھوم مچادی

ممبئی ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے نامور گلوکارعاطف اسلم نے ایک بار پھر بولی وڈ فلم نگری میں اپنی آوازکا جادو جگا دیا۔شاہد کپور اور شردھا کپور کی نئی بولی وڈ فلمʼبتی گُل میٹر چالوʼکے نئے گانے کی ویڈیوجاری کردی گئی ہے جس نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔پاکستان کے لیجنڈ گلوکار نصرت فتح علی خان کے مشہور گانے’سوچتا ہوں کہ وہ کتنے معصوم تھے‘کے ری میک کو پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس منوج منتشرنے ترتیب دیئے ہیں۔ شری نارائن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’بتی گْل میٹر چالو‘کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی نظر آتی ہے جو زیادہ بل آجانے اورپاور ڈسٹریبیوشن کمپنیوں کے خلاف اپنی آواز اٹھاتا ہے جس میں شاہد کپور اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں یامی گوتم شامل ہیں ۔ واضح رہے بولی وڈ کی نئی فلم’بتی گُل میٹر چالو‘رواں سال 21ستمبر کو ریلیز کی جائیگی۔
تازہ ترین