• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھرکے مسلمانوں کو عید الاضحی کی دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں سید مصطفی کمال نے کہا کہ سنت ابراہیمی اللہ تعالیٰ کی خوشنودی اوراللہ تعالیٰ کی رضا کیلئے قیمتی سے قیمتی شے کی قربانی کا درس دیتی ہے اور اللہ تعالیٰ رضا و خوشنودی اسی میں ہے کہ اسکے بندوں کی خدمت کی جائے، ضروتمندوں اور دکھی انسانوں کی مدد کی جائے اور محروم انسانوں کے اجتماعی مفادات کیلئے اپنے ذاتی مفادات اور انا کی قربانی دی جائے۔
تازہ ترین