• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موٹروے پولیس کی زائد کرائے لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی

سکھر (بیورو رپورٹ) موٹروے پولیس کی جانب سے سکھر سیکٹر میں قومی شاہراہ پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر اپنے گھروں کو جانے والے مسافروں سے زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف کارروائی تین دن تک جاری رہی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تین روز کے دوران ٹرانسپورٹروں پر ساڑھے چھ لاکھ روپے جرمانہ عائدکیا گیا، مسافروں کوکرائے کی مد میں لیے گئے سات لاکھ روپے بھی واپس کردیئے ،عید کے موقع پر ٹرانسپورٹروں کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف موٹر وے پولیس سکھر نے مہم شروع کردی ہے اور قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔
تازہ ترین