کنُری(نامہ نگار)پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نواب یوسف تالپور نے کہاہےکہ پیپلزپارٹی واحد عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریب اور مظلوم عوام کی ترجمانی کی ہے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کنری کے ملحقہ شہر بسٹاں محلہ داموں مل میگھواڑ میں شہید بے نظیر بھٹو ہائوسنگ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی نواب تیمورتالپور،چیئرمین سٹی شکیل باجوہ،مینجمنٹ اینڈ ڈولپمنٹ فاونڈیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حسن راجپر،ایڈمن آفیسرتعلقہ کنُری پرکاش ودیگر بھی موجود تھے، نواب یوسف نے کہاکہ غریبوں کو گھر فراہم کرنا شہید بے نظیر بھٹو کا مشن تھا،جسکو آگے بڑھایا جارہاہے۔انہوں نے کہا کہ گھروں کے تعمیراتی کام میں کوالٹی برقرار رکھی جائے، کوالٹی کے حوالے سے شکایت ملی تو کارروائی کی جائے گی ۔نواب تیمورتالپور نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غربت کے خاتمہ اور غریبوں کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کئے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ووٹربھی یہی غریب لوگ ہیں جوہرمشکل وقت میں پیپلزپارٹی کے ساتھ رہتے ہیں،پیپلزپارٹی چھوڑکر جانیوالے مفاد پرست حالیہ انتخابات میں زیروہوگئے ہیں،اور انکا حشر عوام کے سامنے ہے۔