• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روہڑی،جاگیرانی برادری کے دو گروہوں میں فائرنگ ، 2ہلاک 10 زخمی

سکھر (بیورو رپورٹ) روہڑی کے نزدیک جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیااور فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، تین خواتین سمیت 10سے زائدا فراد زخمی ہوگئے، تصادم کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔ پولیس کے مطابق جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا ہے ، تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ جھگڑے کی اصل وجہ کیا ہے اس وجہ سے تفتیش کررہے ہیں۔منگل کی شب روہڑی کے نزدیک جھانگڑو تھانے کی حدود میں جاگیرانی برادری کے دو گروپوں میں اچانک تصادم ہوگیا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں دو افراد قائم الدین اور گلشیر جاگیرانی جاں بحق ہوگئے جبکہ تین خواتین سمیت 10سے زائد افراد زخمی ہوئے جنہیں روہڑی اور سکھر کے اسپتالوں میں لے جایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جن میں سے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں میں نور محمد، فقیر محمد ، خیر محمد ،غلام محمد اور تین خواتین سمیت 10 افراد شامل ہیں۔پولیس کی جانب سے جاگیرانی برادری کے درمیان ہونے والے تصادم کے حوالے سے ملوث ملزمان کی گرفتاری یا جھگڑے کی وجوہات کے حوالے سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی، آخری اطلاعات آنے تک واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔
تازہ ترین