حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) ایم کیو ایم ترجمان کے مطابق ایم کیو ایم (پاکستان) حیدر آبادکے آرگنائزر ظفر احمد صدیقی و اراکین ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں ڈسٹرکٹ کمیٹی کے رکن بشیر قریشی سے انکے والد اور ایم کیوایم کے کارکن شاہد قریشی سے انکے والد کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ و غم کا اظہار کیا، انہوں نے دعا کی کہ اﷲتعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے، انہوں نے مرحومین کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔