• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون رشیدنے کراچی میں ذمے داریاں سنبھالی لیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے ڈائریکٹر سائوتھ ہارون رشید نے کراچی تبادلے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں اپنی ذمے داریاں سنبھالی لی ہیں۔ وہ حنیف محمد ہائی پر فامنس سینٹر میں اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے۔ ہارون رشید کراچی میں بیٹھ کر ڈومیسٹک کرکٹ کو سنبھالیں گے۔ امکان ہے کہ ہارون رشید کی جگہ ڈائر یکٹر انٹر نیشنل کرکٹ کی پوسٹ ذاکر خان کو دی جائے گی۔وہ گذشتہ دو سال سے وہ زیر عتاب تھے ۔شہریار خان نے انہیں او ایس ڈی بناد یا تھا۔نجم سیٹھی کے استعفی سے دو ہفتے قبل ہارون رشید کا تبادلہ کراچی ہوگیا تھا۔ چارج لینے کے بعد وہ چند دن کے لئے لاہور گئے تھے ۔عید کے بعد باضابطہ کراچی آفس میں بیٹھیں گے۔
تازہ ترین