• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی انڈر15 فٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے سندھ کی ٹیموں کے ٹرائلز 25 اور 26 اگست کو ہوں گے۔ کراچی الیکٹرک کے تجربہ کار کوچ اکبر علی اور اقبال منہاس کراچی ک پانچوں ڈسٹرکٹس کی ٹیموں کے ٹرائلز لیکر ٹیمیں بنائیں گے جبکہ اندرون سندھ کے ٹرائلز 27 اگست کو حیدرآباد کے واپڈا فٹ بال اسٹیڈیم میں ہوں گے ۔ قومی انڈر15 فٹ بال چیمپئن شپ لاہور میں ہوگی۔ ٹرائلز کیلئے جنوری 2003 سے 31 دسمبر 2005 تک کی پیدائش کے کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو دعدد تازہ تصاویر اور ب فارم کے ہمراہ مقررہ تاریخ پر دو بجے دوپہر کے ایم سی فٹ بال اسٹیڈیم میں اقبال منہاس اور اکبر علی کو رپورٹ کریں۔
تازہ ترین