• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دوہری شہریت نہیں، پیدائشی پاکستانی ہوں،نامزد چیئرمین کرکٹ بورڈ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ چیئر مین کی دہری شہرت کے حوالے سے پی سی بی کا آئین خاموش ہے۔ میڈیا قیاس آرائیاں کررہا ہے کہ پی سی بی کے نامزد چیئرمین احسان مانی کی دہری شہریت ہے۔ احسان مانی کا کہنا ہے کہ میں پیدائشی پاکستانی شہری ہوں ۔ مجھے بدنام کرنے اور متنازع بنانے کے لئے خبریں چل رہی ہیں۔ احسان مانی نے اس تاثر کو مسترد کردیا ہے کہ ان کی دوہری شہریت ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہوں میڈیا میری تقرری کو متنازع بنا رہا ہے۔ دوسری جانب احسان مانی کے انتخاب تک پی سی بی کے الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ افضل حیدر قائم مقام چیرمین بن گئے ہیں۔منگل کواحسا ن مانی نے نمائندہ جنگ سے بات چیت میں کہا کہ میری دوہری شہریت نہیں، پاکستانی پاسپورٹ ہولڈر ہوں۔دوہری نیشنلٹی کی خبریں دے کر مجھے بدنام کیا جا رہا ہے۔ زندگی میں کئی موقع ملے،نیشنلٹی تبدیل کی نہ ارادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا اور وزیر اعظم کا وژن ایک ہے۔ پاکستانی ہونے پر فخر ہے، نامزد چیئرمین پی سی بی دو ہفتے میں انتخابات کے بعد چارج سنبھال لوں گا۔واضح رہے کہ احسان مانی کی اہلیہ غیر ملکی ہیں۔ ان کے بھائی دلاور مانی ابوظہبی میں کرکٹ معاملات سے وابستہ رہ چکے ہیں۔
تازہ ترین