• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی حکام کیلئے بڑا مسئلہ بن گئی

سڈنی ( جنگ نیوز) آسٹریلین کرکٹ ٹیم انتشار کا شکار ہے۔ بیٹنگ کے مسائل شدید اور اہم فاسٹ بولرز انجریز کا شکار ہیں، البتہ وہ مسئلہ جس پر مبصرین کی نظریں نہیں وہ ہے قیادت۔ کیپ ٹائون ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے نتیجے میں اسٹیون اسمتھ کی معزولی نے وکٹ کیپر ٹم پین کے سر یہ تاج سجایا لیکن ناقدین کے مطابق ان کی کارکردگی ایسی نہیں ہے کہ وہ ٹیم میں منتخب ہوسکیں۔ وہ صرف سینیارٹی کی بنیاد پر عارضی کپتان ہیں، انہیں اسی سبب منتخب کیا گیا۔ میرٹ پر ان کی ٹیم میں جگہ نہیں بنتی۔ شین وارن کے مطابق کوئی بعید نہیں کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کینگروز کی کپتانی کسی اور منتقل کردی جائے۔ خیال رہے کہ سابق لیگ اسپنر نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ آسٹریلین ٹیم میں کپتان اور نائب کپتان کی اسامیاں خالی ہیں۔ گوکہ کوچ جسٹن لینگر کی تمام حمایت ٹم پین کو حاصل ہے ، وہی عرب امارات میں دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں قائد ہوں گے لیکن آسٹریلین میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ٹم پین کی ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں اس لیے آئندہ برس ورلڈ کپ میں قیادت وہ نہیں کرینگے بلکہ حکام نے کپتان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین