• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنوعا قل، بزرگوں کی قربا نیاں ہمارے بے خوف مستقبل کے لئے تھیں، مقررین

پنوعا قل ( نامہ نگار ) یوم آزادی کے موقع پر ایک پر وقار تقریب رحمت ہا ئی اسکول حسین چاچڑ میں منعقد کی گئی تقریب میں اسکول کے ڈائریکٹر رحمت علی چاچڑ ، اسکول کی ہیڈ میڈم شمع ناز آرائیں ،مجیب الرحمن چاچڑ ،عبدالغفار چاچڑ،ارشاد میرانی ،شاہد حسین چاچڑ سمیت بڑی تعداد میں طلباء اساتذہ کرام اور والدین نے شرکت کی تقریب کے موقع پر اسکول کو سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیوں سے سجا یا گیا اور پرچم کشائی کی گئی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے اسکول کی ہیڈ میڈم شمع ناز آرا ئیں نے کہا کہ پا کستان لا تعداد قربا نیوں کے طفیل وجود میں آیاہمارے بزرگوں کی قربا نیاں ہمارے بے خوف مستقبل کے لئے تھیں ہم نے آزاد وطن ،آزاد آب وہوا میں آنکھ کھولی ہے یہ ملک ہمارے لئے کسی نعمت سے کم نہیں زندہ دل قومیں اپنا آزادی کا جشن جوش و خروش سے منا تی ہیں اس دن منا نے کا مقصد نئی نسل کو آگا ہی دینا ہے علامہ اقبال نے جو آزاد ملک کا خواب دیکھا تھا اس کی تعبیر ہمیں نصیب ہوئی۔

تازہ ترین