• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سول اسپتال جیکب آبادمیں علاج کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اجلاس

جیکب آباد(نامہ نگار) سول اسپتال جیکب آبادمیں علاج کی سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر عمران علی کی صدارت میں ان کے دفتر میں اجلاس ہوا جس میں انچارج سول سرجن ڈاکٹر سکندر علی سومرو، ڈاکٹر غزالہ قریشی اوردیگرنے شرکت کی اجلاس میں سول اسپتال میں سیکورٹی اوردیگر مسائل پر غورکیاگیا اور سہولیات کو بہتر کرنے کے لیے مختلف تجاویزپر غور کیاگیا ڈپٹی کمشنرنے سول سرجن کو ہدایت کی کہ عوام کو علاج کی معیاری سہولیات فراہم کی جائیں اس حوالے سے ہرممکن تعاون کیاجائے گا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
تازہ ترین