• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
میرپورخاص(نامہ نگار)میرپورخاص میں نجی اسکول کی اچانک بندش سے متعدد طلبہ وطالبات کا مستقبل داو پر لگ گیا،اورغیر ضروری بھاری اخراجات حصول تعلیم کی راہ میں آڑے آگئے۔اطلاعات کے مطابق میرپورخاص کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں کرائے کی عمارت میں چلنے والا ایک نجی اسکول اچانک بند کردیا گیا اور اس کی انتظامیہ اسکول کو تالہ لگا کر غائب ہوگئی ہے،اسکول میں زیر تعمیر طلبہ نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے نویں جماعت کا امتحان مذکورہ اسکول کے جانب تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام منعقدہ امتحانات کے تحت دیا تھا،اسکول انتظامیہ کی جانب سے انہیں دسویں جماعت میں داخلہ کے لیے ٹرانسفر سرٹیفکیٹ جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی بورڈ ٹرانسفر سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیئے فیس کی مد میں فی کس سات ہزار روپے طلب کررہا ہے، اس طرح ان کے غریب والدین عید الاضحی کے موقع پر مزید مالی بوجھ برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتے ہیں جس کے باعث ان کا مستقبل داو پر لگ گیا ہے۔انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین