• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید الاضحی پر”جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک “ لایارنگا رنگ پروگرام

ہر خاص موقع اور تہوار پر ناظرین کیلئے خصوصی پروگرام ترتیب دینا ہمیشہ ہی ”جیو ٹیلی ویژن نیٹ ورک “ کی روایت رہی ہے۔ ناظرین کا اعتماد اور اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس عید الاضحی پر بھی ”جیو نیٹ ورک“ کے خصوصی پروگرام ٹی وی اسکرین پر اپنی بہاردکھائیں گے۔ جیو نیوز، جیو ٹی وی اور جیو کہانی کے ذریعے عید کے دھنک رنگ چاروں جانب بکھر جائیں گے۔ عید قرباں کے تینوں دِن اسپیشل بلیٹنز، خصوصی پروگرام، ٹاک شوز ، ٹیلی و فیچرز فلمیں ، موسیقی ، رنگ ونور ، ملک بھر میں ہونے والی عید کی گہما گہمی کی خصوصی کوریج ، خصوصی ڈرامے، مقبول فلمیں، ایوارڈ شوز ، ٹیلی فلمز اور چھوٹی بڑی شرارتیں عید کی خوشیاں دوبالا کریں گی۔ ”جیونیوز“ پر بڑی عید کی پہلی صبح کا آغاز کھلکھلاتے اور مسکراتے ہوگا ۔ مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں لوڈ ویڈنگ کی اسٹار کاسٹ جن میں مہوش حیات، فہد مصطفی، فضا علی میرزا اور نبیل قریشی مہمان بنیں گے۔ خبرناک کا اسپیشل پروگرام عید کے تینوں دِن دکھایا جائے گا جس میں خصوصی مہمانوں کی آمد متوقع ہے جو آپ کے لئے دلچسپی کے باعث ہوں گے۔ ایک دِن جیو کے ساتھ بھی پیش کیا جائے گا۔ ”کیپٹل ٹاک “میں وقار یونس، انضمام الحق، عاقب جاوید، شعیب اختر، مشتاق احمد اور وسیم اکرم مہمان ہوں گے۔ عید کے دوسرے دِن مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں طیفا اِن ٹربل کی کاسٹ جن میں مایا علی اور علی ظفر مہمان ہوں گے۔ اسپیشل پروگرام ”نجومی کے ساتھ“ منیب فاروق کی میزبانی میں دکھایا جائے گا۔ بقر عید خصوصی شو اور بہ زبان یوسفی بھی پیش کیا جائے گا۔ عید کے تیسرے دِن مارننگ شو ”جیو پاکستان“ میں ٹی وی اسٹار حانیہ عامر، احد رضا میر، شجاع حیدر اور شاز خان مہمان ہوں گے۔ اس کے علاوہ رپورٹ کارڈ، اسکور، توں کیہ جانے، نیا پاکستان اور 92ء کے ورلڈ کپ کا پروگرام بھی عید کے فلیورز کے ساتھ پیش کئے جائیں گے۔ ”جیو ٹی وی “ کے ناظرین عید کے پہلے دِن اسپیشل ڈرامہ ”ہم چلے آئے“ دوپہر 12 بجے ملاحظہ کریں گے جبکہ فیچر فلم ”بالو ماہی“ سے شام 7 بجے لطف اندوز ہوں گے۔ عید کے دوسرے دِن ٹیلی فلم ”نظر کے سامنے“ دوپہر 12 بجے اور ”روک سکو تو روک لو“ شام 7 بجے پیش ہوگی جبکہ فیچر فلم ”مان جاؤ ناں“ رات 9 بجے دکھائی جائے گی۔ عید کے تیسرے روز ناظرین ٹیلی فلم ”قصہ ایک گائے کا“ دوپہر 12 بجے اور بلاک بسٹر فلم ”زندگی کتنی حسین ہے“ دوپہر 2 بجے دیکھ سکیں گے۔ عید کے چوتھے دِن دِل دہلادینے والی پاکستانی فیچر فلم ”پری“ رات 9 بجے نشر کی جائے گی۔ ”جیو کہانی“ نے بھی ناظرین کیلئے عید کی مناسبت سے دِلچسپ پروگرام ترتیب دیئے ہیں۔

تازہ ترین