• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا، ایونٹ 15 ستمبر سے یواے ای میں کھیلا جائے گا اور پاک بھارت ٹاکرا19 ستمبر کو ہوگا۔

ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کودو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے ،چھ ٹیموں میں پاکستان ، بھارت ،بنگلہ دیش، سری لنکا ، افغانستان ، اور ایک کوالیفائر ٹیم شامل ہے۔

اے سی سی کے آفیشل شیڈول کے مطابق ایونٹ کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو ایشیا کپ کوالیفائر کے خلاف کھیلے گی جس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔

یو اے ای میں ہونے والے اس ایونٹ کا سب سے بڑا میچ 19 ستمبر کو پاک بھارت کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا .

تازہ ترین