آپ آف لائن ہیں
جمعرات9؍ محرم الحرام 1440ھ20؍ ستمبر 2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق نیوزی لینڈ آل راؤنڈر گرانٹ ایلیٹ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔آل رائونڈر کا یہ اعلان گزشتہ روزسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر سامنے آیا جبکہ انہوں نے 5 ٹیسٹ، 83 ون ڈے اور 17 انٹرنیشنل ٹی20 میچوں میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کی تھی۔

نیوزی لینڈ کو پہلی بار ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچانے والےآل رائونڈر ایلیٹ کا کہناہے کہ میں نے جوہانسبرگ سے کیریئر کا آغاز کیا اور برمنگھم میں اختتام، 12سال کی عمر میں اپنے کیریئر کے اہداف متعین کیے تھے کہ میں ورلڈ کپ، انٹرنیشنل کرکٹ اور کاؤنٹی کھیلوں گا اور 27سال بعد میں نے یہ سب حاصل کر لیا ہے۔

2016 میں ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے 39سالہ ایلیٹ نے گزشتہ سال انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے بعد کولپاک ڈیل پر دستخط کر دیے تھےتاہم انہوں نے پاکستان سپر لیگ، بنگلہ دیش پریمیئر لیگ اوربگ بیش سمیت دنیا بھر میں ٹی20 لیگ کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھا جبکہ وہ گزشتہ سال پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔

ایلیٹ نے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کا آغاز 20سال قبل جنوبی افریقہ سے کیا ، 2001 میں وہ نیوزی لینڈ منتقل ہوئے اور 2008 میں نیوزی لینڈ کی جانب سے انٹرنیشنل ڈیبیو کیاجبکہ 2015 کے ورلڈ کپ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا تھا جب سیمی فائنل میں کیویز کو پرٹیز کے خلاف گرانٹ ایلیٹ نےچھکا لگا کر فتح دلوائی اور نیوزی لینڈ کو پہلی مرتبہ عالمی کپ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز دلایاتاہم فائنل میں انہیں آسٹریلیا سے شکست ہوگئی تھی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں