آپ آف لائن ہیں
جمعہ 10؍محرم الحرام 1440ھ 21؍ستمبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کے نامزد چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) احسان مانی کی بطور ممبر گورننگ بورڈ تعیناتی کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہ ہوسکا ۔

ذرائع کے مطابق احسان مانی کی تعیناتی نہ ہونے کے سبب چیئرمین پی سی بی کے الیکشن کا معاملہ التوا کا شکار ہوگیا ہے ۔

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو بطور ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنا تھا جو تاحال جاری نہ ہو سکا ۔

وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کے ساتھ مستعفی ممبر اعجاز عارف کی جگہ بھی کسی اور کو ممبر گورننگ بورڈ تعینات کرنا ہے ۔

جب تک دونوں کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا ممبر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوتا ، احسان مانی چیئرمین پی سی بی کا الیکشن نہیں لڑ سکتے۔

الیکشن کمشنر پی سی بی نے سوئی سدرن اور کے آر ایل کو اپنے ممبران نامزد کرنے کا خط لکھ دیاہے، الیکٹورل کالج پورا کرنے کے لیے تمام ممبر گورننگ بورڈ کا الیکشن کے لیے ہونا ضروری ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں