• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی حکومت پانچ ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے؟

واٹس ایپ انتظامیہ نے افواہوں ،جھوٹی، غلط خبروں اور اس جیسے دیگرمعاملات کی روک تھا م کیلئے حال ہی میں مختلف تبدیلیاں کی ہیں جس کا بنیادی مقصد نفرت انگیزگمراہ کن معلومات کی روک تھام ہے۔

فیس بک کی جانب سے بھی جھوٹی اور غلط خبروں کی حوصلہ شکنی کیلئے بہت سے اقدامات کئے گئے ہیں تاہم ان قدامات کے باوجود تاحال یہ بات واضح نہیں ہو سکی ہے کہ آیا یہ دونوں پلیٹ فارم اپنی ان کوششوں میں کامیاب ہو سکے ہیں یا نہیں کیوں کہ یہ دونوں پلیٹ فارم تاحال افواہوں ،جھوٹی اور غلط خبروں کا ایک بڑا ذریعہ ہیں۔

پاکستان میں جھوٹی خبروں اور افواہوں کی صورت حال پہلے ہی خراب تھی لیکن اس میں 25جولائی کے بعد ملک میں ہونے والےعام انتخابات کے بعد صورت حال زیادہ سنگین ہو گئی ہے،اس بات کا اندازہ بخوبی یوں لگایا جاسکتا ہےکہ آج کل واٹس ایپ پر ایک جھوٹی خبرزیر گردش ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ’’ پاکستان کی نئی وفاقی حکومت پانچ ہزار کا نوٹ ختم کر رہی ہے جبکہ ایک ہزار،پانچ سو،پچاس اور سو کے نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کئے جائیں گے،یہ تبدیلی صارفین کی ضرورت اور ان کی سہولت کیلئےہے‘‘۔

وٹس ایپ پر یہ خبر نہ صرف زیر گردش ہے بلکہ اس پر خوب تبصرےبھی ہورہے ہیں جس میں ان اقدامات کی تعریف کی جا رہی ہے اور تنقید بھی بھر پور انداز میں جاری ہے اور اس گفتگو نے بڑی بحث کی شکل اختیار کر لی ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ساری گفتگو اور بحث کو نئے وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے جوڑا جا رہا ہے،

تاہم واٹس ایپ پر جاری خبروں کی اسد عمر سے تصدیق کرلی جائے تو پانچ ہزار کا نوٹ ختم اور ایک ہزار سے پچاس کے نوٹوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے کی خبروں پر ساری بحث اور تبصرے بے وقعت ہوجائیں گے کیوں کہ واٹس ایپ پر جاری اس بڑی بحث اور ان پر تبصروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

تازہ ترین