آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ5؍ ربیع الاوّل 1440ھ 14؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بالی ووڈ لیجنڈ اداکار دھرمندر، ریکھا، سنی دیول بوبی دیول، سلمان خان ، شتروگھن سنہا اور سوناکشی سنہا سن ایک ساتھ اپنے مداحوں کو دیوانہ بنانے آرہے ہیں۔

بالی ووڈ کی طنز و مزاح سے بھرپور نئی فلم 'یملا پگلا دیوانہ پھر سے کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے جس میں لیجنڈ اداکارہ ریکھا نے شاندار پرفارمنس دیکر سب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

'رفتہ رفتہ 'نامی یہ گانا 'رفتہ رفتہ دیکھو ، 'او میرے سونا ، سلام عشق اور میں جٹ یملا پگلا دیوانہ جیسے مشہور گانوں کا ریم ورژن ہے جسے وشال مشرا، جوردی پٹیل، ڈیشاشرما، آکاش اوجھا، سوناکشی سنہا اور ریکھا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھرمندر فیملی نے بڑی فلمیں نہ ملنے کے سبب 2011 میں اپنی ہی پروڈکشن میں فلم ’یملا پگلا دیوانہ‘ بنائی جس میں دھرمندر، سنی دیول اور بوبی دیول شامل تھے اور مداحوں کی جانب سے فلم کو بے حد پسند کیا گیا جس کے بعد فلم کا سیکوئل بھی بنایا گیا جس نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا۔

فلم کی مقبولیت کے دیکھتے ہوئے تیسرا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

فلم یملا پگلا دیوانہ تھری میں اس بار بالی ووڈ سلطان سلمان خان سمیت، شترو گھن سنہا، ان کی بیٹی سناکشی سنہا اور ریکھا بھی مختصر کردار میں دکھائی دیں گے۔

واضح رہے فلم ’یملا پگلا دیوانہ پھر سے‘ 31 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں

انٹرٹینمنٹ سے مزید
ویڈیو رپورٹس سے مزید
انٹرٹینمنٹ سے مزید