• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مغرب کا وقت تھا، سڑک سنسان تھی۔

ایک آوارہ کتے نے راہ چلتے انسان کو کاٹ لیا۔

درخت پر بیٹھے پرندوں نے حیرت سے یہ منظر دیکھا۔

’’کتا انسان کو کیوں کاٹتا ہے؟‘‘

ایک مینا نے دریافت کیا۔

’’عام طور پر پاگل کتا انسان کو کاٹتا ہے۔

تمام کتے پاگل نہیں ہوتے۔‘‘

ایک جہاں دیدہ توتے نے جواب دیا۔

اگلی صبح فضا میں اُڑتے ہوئے پرندوں نے دیکھا،

انسانوں کا ہجوم ایک کتے کو پتھر مار مار کے بھگا رہا تھا۔

زخموں سے چور کتا دہائی دے رہا تھا۔

مینا نے توتے سے پوچھا،

’’کیا تمام انسان پاگل ہوتے ہیں؟‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین