• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسلز میں آسمان روشنیوں سے جگمگا اٹھا


بیلجیئم کے دار الحکومت برسلز میں شاندار آتش بازی کے سالانہ فیسٹیول کا شاندارانعقاد کیا گیا۔

Laeken Fireworks 2018 نامی اس میلے کے دوران آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا جس سے شہر کی فضائیں جگمگا اْٹھیں۔

اس شاندار میلے میں ملک بھر سے سینکڑوں آتش بازی کے ماہرین نے شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جس نے دیکھنے والوں کو سحر میں مبتلا کردیا۔

آتش بازی کے اس سالانہ فیسٹیول کے موقع پر مقامی اور بیرون ملک سے بھی ہزاروں سیاحوں نے شرکت کرکے آسمان کے رنگین نظاروں کا لطف اٹھایا جبکہ اس موقع پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

تازہ ترین