• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے امتحان میں میرے نمبر کم آئے۔

پھر بھی پریمئیر کالج میں داخلہ فارم جمع کروا دیا۔

اسکے پرنسپل میرے والد کے دوست تھے۔

نام میرٹ لسٹ میں نہیں آیا تو میں انکے پاس چلا گیا۔

’’سر! میرے نمبر کم ہیں لیکن مجھے داخلہ چاہئے۔‘‘

میں نے درخواست کی۔

’’دل لگا کر پڑھائی کیوں نہیں کی؟

سارا سال کیا کرتے رہے؟‘‘

پرنسپل صاحب نے ڈانٹا۔

’’فٹبال کھیلتا رہا۔‘‘

میں نے منہ بسورا۔

پرنسپل صاحب نے کہا،

’’اچھا اچھا! یوں کہو کہ کھلاڑی ہو۔

پھر نمبر کم ہونا کوئی مسئلہ نہیں۔

اسپورٹس کے کوٹے میں تمہارا داخلہ منظور!‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین