آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعہ7؍ ربیع الاوّل 1440ھ 16؍نومبر2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی کی جانب سے جا ری نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان پہلی پوزیشن پر براجمان ہے،بھارت دوسری جبکہ آسٹریلیا کی تیسری پوزیشن ہے۔

نئی رینکنگ میں انفرادی کھلاڑیوں کی ٹاپ پوزیشنز پر کوئی ردوبدل دیکھنے میں نہیں آیا جس میں آسٹریلیا کے بیٹسمین ایرون فنچ پہلے نمبر پر ہیں ،پاکستان کے فخر زمان دوسرے اور بابر اعظم پانچویں نمبر پرہیں۔

بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے شاداب خان کا نمبر دوسرا ہے ۔پاکستان کے محمد عامر13ویں پوزیشن پر ہیں۔

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ٹیموں کی پوزیشن کچھ یوں ہے پاکستان پہلی، بھارت دوسری ،آسٹریلیا تیسری، انگلینڈ چوتھی،نیوزی لینڈ کی پوزیشن پانچویں،جنوبی افریقا چھٹی،ویسٹ انڈیز ساتویں،افغانستان کی پوزیشن آتھویں ہے۔

سری لنکا نویں نمبر پر جا گرا ہے جبکہ بنگلہ دیش دسویں نمبر پر جا پہنچا ہے۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں