• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’زمین چپٹی ہے اور ناسا کا مرکز بالکل درمیان میں ہے۔‘‘

ڈوڈو نے پورے یقین سے کہا۔

’’ڈوڈو! یہ کہاں لکھا ہے؟‘‘

میں بھونچکا رہ گیا۔

’’اسٹیفن ہاکنگ کی کتاب میں۔‘‘

ڈوڈو نے مطلع کیا۔

’’یہ جھوٹ ہے۔‘‘

میں چلا اٹھا۔

ڈوڈو نے اپنی الماری کے اوپر رکھی کتاب اتاری۔

وہ سنہری کپڑے میں لپٹی ہوئی تھی۔

ڈوڈو نے اسے چوم کر میرے حوالے کیا۔

’’مجھے دکھاؤ، کہاں لکھا ہے کہ زمین چپٹی ہے؟‘‘

میں نے پوچھا۔

ڈوڈو نے کہا،

’’مجھے انگریزی پڑھنا نہیں آتی۔

پروفیسر صاحب کو آتی ہے۔

انہوں نے پڑھ کر بتایا تھا کہ زمین چپٹی ہے۔‘‘

(کہانی نویس کے نام کیساتھ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ رائےدیں00923004647998)

تازہ ترین