• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قادیانیوں کو مسلمان لکھنا آئین کا مذاق ہے، متحدہ تحریک ختم نبوت

لاہور(نمائندہ جنگ) متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان نے قادیانیوں کومسلمان لکھنے پروفاقی وزیر شیریں مزاری اورآرپی اوفیصل آباد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کرنے اورمقدمہ درج کرنے کامطالبہ کیاہے ۔متحدہ تحریک ختم نبوت رابطہ کمیٹی پاکستان کے کنوینراورمجلس احرار اسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری اورریجنل پولیس آفیسرفیصل آبادبلال صدیق کمیانہ کی طرف سے گھسیٹ پورہ کھرڑیانوالہ (فیصل آباد)میں قادیانی دہشت گردوں کی معصوم مسلمانوں پرفائرنگ بارے اپنی آفیشل واٹس ایپ گفتگو میں قادیانیوں کومسلمانوں کے ایک فرقہ کے طور پرلکھنے کی جسارت کی ہے جس سے پوری قوم میں ایک تشویش پیداہوئی ہے ،عبداللطیف خالد چیمہ نے کہاکہ یہ بات آئین کی نافذالعمل دفعات کاکھلے عام مذاق ہے ۔
تازہ ترین