• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین میں دنیا کے سب سے بڑے کنول کے پتوں کو دیکھنے اور ان پر سوار ہوکر لطف اندوز ہونے شائقین کی ایک بڑی تعداد چین کے صوبے یونان پہنچ گئی۔

چین کے صوبے یونان میں پانی پر تیرتے دنیا کے سب بڑے کنول کے پتے جہاں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں وہیں چینی خواتین نے ان دیوہیکل کنول کے پتوں پر کھڑے ہوکر رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے نہ صرف دیکھنے والوں کو حیران کردیا بلکہ لوگ لطف اندوز بھی خوب ہوئے۔

اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز جہاں شائقین کی ایک بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے وہیں خواتین ان پتوں پر کھڑے ہوکر ایسی دلچسپ ڈانس پرفارمنس پیش کرتی ہیں کہ دیکھنے والے محظوظ ہوئے بنا نہ رہ پائیں۔

 کنول کے ان پتوں کا سائز تین میٹر قطر کے برابر ہے جنہیں دنیا کے سب سے بڑے کنول کے پتے کہا جاتا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین