• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

KCCA کے انتخابات میں پروفیسر اعجاز فاروقی ندیم عمر کے حق میں دستبردار

KCCA کے انتخابات میں پروفیسر اعجاز فاروقی ندیم عمر کے حق میں دستبردار
پروفیسر اعجاز فاروقی کے سی سی زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ کا کے جی اے گراؤند پر گیند کو ہٹ لگا کر افتتاح کررہے ہیں

کراچی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات میں پر وفیسر اعجاز فاروقی ،ندیم عمر کے حق میں دستبردار ہوگئے ۔ان کا کہنا تھا کہ میں کرکٹ کے وسیع تر مفاد میں ندیم عمر کو موقع دے رہا ہوں لیکن کراچی میں رہ کر کرکٹ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ندیم عمر ان انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اور علی حسین سیکریٹری بن گئے۔ندیم عمر نے کر اچی کرکٹ کو بہتر بنانے کے لئے اپنے پلان کا اعلان کیا ہوا ہے لیکن پر وفیسر اعجاز فاروقی کراچی کرکٹ میں اب بھی متحرک ہیں۔پی سی بی گورننگ بورڈ کے سابق رکن کراچی میں کرکٹ کی سیاست سے غیر جانب دار ہیں لیکن وہ اکثر شہر میں کرکٹ ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیتے ہیں۔اعجاز فاروقی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی خدمت میرا مشن ہے اور بلاتفریق کھیل اور کھلاڑی کی خدمت کرتا رہوں گا۔گذشتہ دنون اعجاز فاروقی نے کے سی سی زون تین ڈویژن لیگ کا افتتاح کیا۔کے سی سی اے زونIII’اے‘ ڈویثرن لیگ کے افتتاحی میچ میںسنسنی خیز مقابلے کے بعد دہلی بوائز نے کے جی اے جیم خانہ کو ایک رن سے شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔کے جی اے گراؤنڈ ، نمائش پر فاتح ٹیم کے196رنز کے تعاقب میں ناکام سائیڈ مقررہ 40اوورز میں 194رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔دہلی بوائز کی جانب سے محمد رجاب رئیس نے 63گیندوں پر 62رنز بنا کر اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ کے جی اے کے عمران بشیر کی 72رنز کی اننگز اورکریم غارو کی 4وکٹیںرائیگاں گئیں۔میچ سے قبل پروفیسر اعجاز فاروقی ، سابق صدر کے سی سی اے نے بحیثیت مہمان خصوصی گیندکو ہٹ لگا کر ایونٹ کا رسمی افتتاح کیا۔مہمان خصوصی نے دوران خطاب کے سی سی اے زونIIIکے صدر محمد رئیس، سیکریٹری محمد یامین اور خازن افضل قریشی کو اپنے زون میں ’اے‘ ڈویثرن لیگ کے انعقاد پر دلی مبارکباد کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کلب کرکٹ کا فروغ ان کی ہمیشہ سے اوّلین ترجیح رہی ہے ۔کلب کرکٹ کی ترقی و فروغ کیلئے میرا تعاون پہلے بھی سب کے ساتھ تھا اور آج بھی بلاتفریق کلب کرکٹ کوپروان چڑھانے والے میرے فیورٹ ہیں۔ کے سی سی اے میں بحیثیت صدر گذشتہ تین سالوں میں انہوں نے ہمیشہ کلب کرکٹ کو ہی فوکس کیا ہے جس کے مثبت نتائج سامنے آئے اور کراچی کی ٹیموں کو قومی سطح پر تسلسل کے ساتھ کامیابیاں حاصل ہوئیں۔لیکن بدقسمتی سے اس تسلسل کو جاری نہ رکھا جاسکا۔اعجاز فاروقی نے زون IIIمیں گراؤنڈ ز کی کمی پر پی سی بی سے درخواست کی ہے کہ یہاں نئے گراؤنڈ بنائے جائیں۔ کے جی اے گراؤنڈکو بھی بہتر بنایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ عین شہر کے وسط میں ہے۔ جمیل احمد، سابق جوائنٹ سیکریٹری ، کے سی سیی اے نے خطاب کرتے ہوئے کہا نو منتخب باڈری کو 4ماہ سے زائد اور ایک سال نگراں باڈی کا عرصہ گذرنے کے باوجود کرکٹ کی ترقی کیلئے کوئی قابل زکر کارکردگی سامنے نہ آسکی ہے ۔جس کے باعث کھلاڑیوں میں بے چینی پھیل رہی ہے ۔اگر فوری طورپر اس بے چینی کا سدباب نہ کیا گیا تو کرکٹ کا حال بھی قومی کھیل ہاکی جیسا ہوگا۔ جمیل احمد نے مزید کہا کہ کے سی سی اے کے ذمہ داران نے مذکورہ معاملات کو سنجیدگی سے نہ لیا توپھر ہم میدان عمل میں آجائیں گے۔کے سی سی اے زونIIIکے سیکریٹری محمد یامین نے واٹس اپ گروپ کے ذریعہ کراچی کی کرکٹ کو چلانے کوکرکٹ دشمنی قرار دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق باڈی کے سی سی اے کے جملہ زونل عہدیدران اور کھلاڑیوں کو مکمل عزت دیتی تھی جو اب ناپید ہوچکی ہے۔ خازن افضل قریشی نے بھی کے سی سی اے کے ذمہ داران کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ دفتر سے رجسٹریشن فارم اور دیگر معلومات کی فراہمی کو مشکل ترین بنادیا گیا ہے۔ صدر زون IIIمحمد رئیس نے پروفیسر اعجاز فاروقی کا زونIIIکی اے ڈویثرن لیگ کو اسپانسر کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا ۔ اس موقع پر عبدالحمید کھتری،ظہیر الدین،جمیل احمد، محمد رئیس، محمد یامین، افضل قریشی، امتیاز احمد، مظہر اعوان سید شاہد علی، مسرت رضام امجد علی، ظفر احمد،ڈاکٹر عارف حفیظ، عارف وحید، وسیم علوی، شاہد نواب، نسیم الدین، عامر رشیدحسین مرچنٹ ،ریاض احمدو دیگر بھی موجود تھے۔،قبل ازیں کھیلے گئے افتتاحی میچ میں دہلی بوائز نے پہلے ببیٹنگ کرتے ہوئے 37.4اوورز میں 194رنز بنا کر پویلین لی راہ لی۔ محمد رجاب رئیس نے 62،اویس بٹ نے 47اور شین داد خان نے 35رنز بنا کر نمایاں کارکردگی دکھائی۔ کریم غارو نے 33رنز پر 4اور کیون برجس نے 26رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔جوابی اننگز میں کے جی اے جیم خانہ کی ٹیم مقررہ 40اوورز میںتمام وکٹوںپر 194رنز ہی سمیٹ سکی۔ عمران بشیر 72رنز کے ساتھ بھرپور مزاحمت کرتے نظر آئے۔ فراز مسیح نے 22رنز جبکہ عیپک کمار، کیون برجس اور جوناتھن راڈینگرز 13,13رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ فرحان یوسف اور اسد الحق نے 2,2کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔ 3کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔ ایمپائرز واصف جمال اور محمد جمیل تھے۔

تازہ ترین
تازہ ترین