• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک بھارت رابطہ نہ ہونے سے مسائل بڑھ رہے ہیں، شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل رائونڈر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں رابطے کا تسلسل نہ ہونے کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں ، سات سمندر پار والوں کی سننے کے بجائے پاکستان ، بھارت اور افغانستان مل کر کام کریں تو تینوں ممالک بہت ترقی کریں گے ۔

اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ سیاست پسند نہیں یا سیاست میں آنا نہیں چاہتا، فی الحال فائونڈیشن کولےکر چھوٹے چھوٹے ہدف بنائے ہیںتاہم مستقبل میں سیاست میں آنے کے حوالے سے میں کچھ کہہ نہیں سکتا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو مسائل کے حل کے لیے ٹائم دینا پڑے گا ،وہ پورے ملک کے وزیر اعظم ہیں صرف پی ٹی آئی کے نہیں ،انہیں پورا ٹائم ملنا چاہیے، عوام کومل کر انہیں سپورٹ کرنا چاہیےتاہم نئی حکومت کیلئے ایکشن کا وقت شروع ہوچکا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی پارٹی کے کام کی تعریف کریں تو وہ انہیں پارٹی کا حصہ سمجھ لیتے ہیں تاہم اکیڈمی کیلئے زمین دینے پر انہوں نے کہا کہ وہ سیاستدان ہی کیا جو وعدہ پورا کردے۔


تازہ ترین